Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 199.06 روپے تھی جو 60 پیسے کی کمی کے بعد 198.46 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 52.91، اماراتی درہم 54.03، کویتی دینار 648.79، عمانی ریال 515.47، بحرینی دینار 526.40 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 250.23 روپے رہی۔
31 مئی کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 197.7 اور قیمت فروخت 199.6 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 51.5 اور قیمت فروخت 52 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 53.25 اور قیمت فروخت 54.75 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 247 اور قیمت فروخت 249.5 روپے رہی۔

شیئر: