Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمران خان آخری دن تک سمجھ رہے تھے عدم اعتماد نہیں آئےگی‘

شیخ رشید کے مطابق ’جس دن باپ حکومت سے گئی، میں سمجھ گیا تھا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ہے‘ (فائل فوٹو: اے پی پی)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل سکتا، جو بھی انہیں لایا ہے اس نے گناہ کیا ہے۔ ‘
منگل کو جیو نیوز پر شاہ زیب خانزادہ سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ساری طاقتیں بھی آجائیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی جو صرف ایک ووٹ کی اکثریت پر کھڑی ہے۔‘
عمران خان آخری دن تک یہ سمجھ رہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’جس دن ایم کیو ایم اور باپ عمران خان کی حکومت سے گئی، میں سمجھ گیا تھا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ہے۔‘
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ’میرے خیال میں جتنے لوگ گرمی اور شیلنگ کے باوجود تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں آئے وہ کافی تھے۔‘
اس سوال پر کہ کیا عمران خان لانگ مارچ میں شریک نہ ہونے پر آپ سے ناراض ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’سابق وزیراعظم کسی اور سے ناراض ہوں تو ہوں ، مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف طاقت اور آنسو گیس کا بے جا استعمال کیا گیا، میرے جیسا بندہ جو کورونا کا مریض رہا ہو وہ کیسے اتنی شدید آنسو گیس میں رہ سکتا ہے؟‘
’رینجرز نے لانگ مارچ کے دوران جو تشدد کیا انہیں وہ نہیں کرنا چاہیے تھا، میں ’باس‘ سے اِس کی شکایت کروں گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے کہنے پر ان کی تین بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔‘

شیئر: