Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے اپریل میں تارکین وطن کی ترسیلات زر میں اضافہ

سالانہ کی بنیاد پر مارچ میں 4.6 فیصد رقم زیادہ بھیجی گئی تھی ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب سے تارکین وطن نے اپریل 2022 کے دوران 13.65 ارب ریال اپنے آبائی ممالک روانہ کیے ہیں، یہ رقم گزشتہ برس اسی مہینے یعنی اپریل 2021 کے مقابلے میں 2.8 فیصد زیادہ ہے۔
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تارکین کی ترسیل زر میں 2.8 فیصد اضافہ دو ماہ کے دوران ریکارڈ پر آیا ہے۔ سالانہ کی بنیاد پر مارچ میں 4.6 فیصد رقم زیادہ بھیجی گئی تھی۔ 
 تارکین نے مارچ میں 14.69 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھیجے جب کہ اپریل میں 13.65 ارب ریال ارسال کیے۔ سال رواں کے شروع سے اپریل تک تارکین نے 52.07 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھیجے ہیں۔
2021 کے دوران شروع سال سے اپریل تک ترسیل زر میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال تارکین نے جنوری سے اپریل تک 50.69 ارب ریال بھجوائے تھے۔ 
2021 کے دوران تارکین نے 153.9 ارب ریال بھجوائے جبکہ 2020  میں سال کے آخر تک 149.7 ارب ریال بھجوائے تھے۔ 2021 کے دوران ترسیل زر میں اضافہ معمولی تھا۔
2015 کے بعد سب سے کم اضافہ دیکھنے میں آیا تھا البتہ 2020 کے دوران شرح نمو بڑھی تھی اس دوران 19.3 فیصد زیادہ رقم بھجوائی گئی۔

شیئر: