Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی میں حج کمپنیوں کو خیمے الاٹ کرنے کا کام مکمل

’حج کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 10 دن کے اندر شروع ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ منی میں حج کمپنیوں کو خیمے الاٹ کرنے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے صدر دفتر ریاض میں نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط اور بڑے عہدیداروں کی موجودگی میں اہم اجتماع ہوا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سب سے پہلے منی ٹاورز کمپنیوں کو الاٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد دوسری اور تیسری کیٹگری کے خیموں کی تقسیم ہوئی ہے‘۔
نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’حج کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 10 دن کے اندر شروع ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’رجسٹریشن کے بعد درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گااور اس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’امسال حج کے لیے مشاعر مقدسہ میں تیاریوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزارت اور اس کے ماتحت ادارے عازمین کو بہترین خدمات فراہم کریں گے‘۔

شیئر: