Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکلا پر تشدد کا معاملہ، عدالت کا وزیر داخلہ اور پولیس کے خلاف کارروائی کا حکم

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور میں مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لاہور کی ایک عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا اور کارکنوں پر تشدد کے معاملے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
بدھ کو لاہور کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ’متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔‘
پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ 25 مئی کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور میں مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا تھا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا جبکہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔
تحریک انصاف لاہور کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو بھی 25 مئی کو پولیس نے اسلام آباد کی جانب جانے سے روکنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا، تاہم رات گئے انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

شیئر: