Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کامیڈین کی عربی بولنے کی کوشش، مداحوں کے قہقہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیون ہارٹ کو عربی میں ’فالو کریں‘ کا تلفظ ادا کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
امریکی کامیڈین کیون ہارٹ نے بدھ کو عربی بولنے کی کوشش کرکے عرب مداحوں کے چہروں پر قہقہے بکھیر دیے۔
عرب نیوز کے مطابق معروف سٹینڈ اپ کامیڈین اور فنکار نے متحدہ عرب امارات کے یاس جزیرے کے حوالے سے بنائے گئے ایک اشتہار میں عربی بولنے کی کوشش کی۔
یاس جزیرے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے مختصر ویڈیو کلپ میں کیون ہارٹ کو عربی بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں، ’ہیلو، میں ہوں کیون ہارٹ۔ میں یاس آئی لینڈ کا چیف آئی لینڈ آفیسر ہوں۔ مجھے انسٹاگرام پر فالو کریں۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیون ہارٹ کو عربی میں ’فالو کریں‘ کا تلفظ ادا کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے پروموشنل کلپس میں امریکی اداکار یاس جزیرے میں سیاحوں کے لیے موجود مختلف مواقع کے بارے میں بتاتے نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ کیون ہارٹ کو مئی میں جزیرے کا چیف آئی لینڈ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ اشتہار میں  کیون ہارٹ کو فراری ورلڈ پارک میں ’تیز ترین رولر کوسٹر‘ استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اشتہار میں وہ گالف کورس اور واٹر پارک ’یاس واٹر ورلڈ‘ میں بھی نظر آئے۔
 

شیئر: