Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس دہندگان کو چھ ماہ کےلیے جرمانوں سے استثنی

استثنی 6 ماہ کے لیے ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کو جرمانوں اور مالی پابندیوں سے مستثنی کیا گیا ہے۔ یکم جون سے 30 نومبر 2022 تک 6 ماہ استثنی کے ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ تجارتی اداروں پر کورونا وبا کے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کوشش ہے کہ اداروں کی مشکل آسان کی جائے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ کسٹم نظام میں اندراج میں تاخیر کا جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔ ادائیگی میں تاخیر، کسٹم سسٹم کا اقرار جمع کرانے میں تاخیر، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اقرار نامے میں ترمیم نیز ای بل سسٹم پر عمل درآمد میں پکڑی جانے والی خلاف ورزیوں پر جرمانے نہیں ہوں گے۔ ان سے چھ ماہ استثنی رہے گا۔
اتھارٹی نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ جرمانے سے استثنی کے فارمولے کی تفصیلات حاصل کرلی جائیں۔ گائیڈ بک جاری کردی گئی ہے جو ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے بچنے والی خلاف ورزیوں پر جو جرمانے مقرر ہیں وہ استثنی میں شامل نہیں۔
اسی طرح جو جرمانے استثنی انشٹیو پرعمل درآمد کی تاریخ سے قبل جمع کرادیے گئے ہوں گے وہ بھی استثنی سے خارج ہوں گے۔
 اصل ٹیکس سے منسلک ادائیگی میں تاخیر کے جرمانے بھی استثنی پالیسی سے خارج ہوں گے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ صارفین کے ذہنوں میں استثنی پروگرام کے بارے میں جو استفسارات ہوں وہ رابطہ مرکزسے جواب حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سروس ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے مہیا ہے۔
اتھارٹی کے کی ویب سائٹ، ای میل یا ٹوئٹر پر فوری رابطہ کرکے بھی استفسار کا جواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: