Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’روٹی‘ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہے؟

زکوۃ ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی (زاتکا) نے کہا ہے کہ روٹی سمیت تمام غذائی اشیا ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے دائرے میں آتی ہیں بشرطیکہ یہ سب کچھ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں رجسٹرڈ ادارے کے ذریعے فروخت کی جارہی ہوں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق زاتکا کے ماتحت اکاؤنٹ ’اسال الزکاۃ‘ (زکوۃ اتھارٹی سے پوچھو) سے استفسار کیا گیا تھا کہ آیا روٹی پر بھی 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو ہےـ
سوال کے جواب  میں کہا گیا کہ روٹی سمیت تمام غذائی اشیا پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایسی صورت میں لگے گا جب یہ سب کچھ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ادارے کی طرف سے فروخت کی جارہی ہوں- 
زکوۃ اتھارٹی کی جانب سے اس سے قبل بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی ادارے کی سالانہ آمدنی 3 لاکھ 75 ہزار ریال تک پہنچ گئی ہو تو اس کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں اندراج ضروری ہے ۔
 اگر ادارے کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ 87 ہزار  500 ریال  ہو اور  3 لاکھ  75 ہزار ریال سے زیادہ نہ  ہو تو ایسی صورت میں اندراج رضاکارانہ طور پر کرایا جاسکتا ہے لازمی نہیں ہوگا-
جہاں تک سالانہ ایک لاکھ 87 ہزار 500 ریال سے کم آمدنی والے اداروں کا تعلق ہے تو ان کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں اندراج کرانا ضروری نہیں- 

شیئر: