Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سو فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل

’وزارت صحت نے آبادی کی سو فیصد ویکسینیشن کی تکمیل کا اعلان کیا ہے‘ ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے کورونا کی قومی ویکسینیشن مہم کا مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے آبادی کی سو فیصد ویکسینیشن کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔
 ویکسینیشن مہم کا مقصد فرنٹ لائنرز، رضاکاروں، مخصوص عمر کے گروپوں کے افراد، بزرگوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا ایسے افراد جن کی صحت انہیں ویکسین لینے کی اجازت دیتی تھی کو ویکسین اورحفاظتی ٹیکے لگانا تھا۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ویکسینیشن کے نتیجے میں مطلوبہ مدافعت حاصل کر کے کیسز کی تعداد کم اور وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جاسکا ہے۔

شیئر: