Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی حکومت رواں برس 12 ہزار شہریوں کو ملازمت فراہم کرے گی

نجی اداروں کی فیسوں میں 80 فیصد تک کمی کی گئی ہے (فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے معاون سیکریٹری برائے فروغ افرادی قوت احمد آل ناصر کا کہنا ہے کہ حکومت اس سال 12 ہزار شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی۔
احمد آل ناصر نے کہا کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ دو فیصد ملازم مقامی شہری ہوں گے۔ تمام نجی اداروں کو اس کی پابندی کرنا ہوگی۔‘
الامارات الیوم کے مطابق آل ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نجی اداروں کو یہ نہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے یہاں کتنےملازم رکھیں گے اور نہ انہیں اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کن ڈگری ہولڈرز اماراتیوں کو ملازمتیں دیں گے البتہ کسی بھی نجی ادارے میں جتنے ملازم ہوں گے ان میں سے دو فیصد ملازم مقامی شہری ضرور ہوں گے۔‘
امارات میں نجی ادارے ثانوی سکول پاس، گریجویٹ اور کسی بھی اعلی ڈگری ہولڈر کو ملازمت دے سکتے ہیں۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ مقامی شہری کو کس قسم کی ملازمت دیں اور کس قسم کی نہ دیں۔ یہ سب کچھ مقامی شہریوں کی ضرورت اوراداروں کی اپنی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’50 یا اس سے زیادہ ملازمین والے نجی اداروں کے لیے ضروری ہوگا کہ  وہ اپنے یہاں دو فیصد مقامی ملازم رکھیں۔‘
وزارت نے نجی اداروں کی فیسوں میں 80 فیصد تک کمی کی ہے۔
اماراتی حکومت نےآئندہ پانچ سال کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں 75 ہزاراماراتیوں کو ملازمت دلانے کے لیے 24 ارب درہم مختص کیے ہیں۔ اس حوالے سے ایک پروگرام ’نافس‘ (مقابلہ کرو) ترتیب دیا گیا ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: