Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما میں گاڑیوں میں کونسی چیزیں نہ رکھیں

آتشزدگی سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسم گرما میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مالکان آتشزدگی سے بچنے کے گاڑیوں میں فوری آگ پکڑنے والی اشیا رکھنے سے اجتناب برتیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپرگاڑی ملکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ان دنوں جبکہ درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے گاڑی میں ایسی اشیا نہ رکھی جائیں جن کے سبب آتشزدگی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ایئرٹائٹ کنٹینرز اور پرفیومز کی بوتلیں رکھنے سے اجتناب کریں(فوٹو، ٹوئٹر) 

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گیس سیلنڈرز  لمبے عرصے تک گاڑی میں نہ رکھیں۔ خالی سیلنڈرتبدیل کرانے کے بعد اسے فوری طورپرگاڑی سے نکال لیا جائے۔
دیگراحتیاطی تدابیر کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا تھاکہ ایئرٹائٹ ڈبے ، گیس کےکنٹرینرز ، بیٹریز ، پاور بینک ، گیس لائٹرز اورمائع شکل میں موجود پرفیوم کی بوتلیں ان دنوں گاڑیوں میں نہ رکھی جائیں۔

 گیس سیلنڈرز تبدیل کرانے کے بعد گاڑی میں نہ چھوڑے جائیں (فوٹو، ٹوئٹر)

ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہر ایک کا فرض ہے جس کا مقصد لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہے۔
واضح رہے ان دنوں مملکت میں گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب گاڑیوں میں رکھی ہوئی مذکورہ اشیا کے پھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جو آتشزدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔

شیئر: