Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان قیادت میں امن عمل کے حامی ہیں،دفتر خارجہ

  اسلام آباد ..دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں امن واستحکام کی ہرکوشش کی حمایت کرتا ہے۔ افغان قیادت میں امن عمل کے حامی ہیں۔ افغانستان میں فریقوں کوچاہیے کہ مسائل کے حل کیلئے یکجہتی کامظاہرہ کریں۔ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہاکہ ہند کی جانب سے کلبھوشن یادیو تک رسائی کی درخواست مستردکردی گئی کیونکہ وہ پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان ویانا کنونشن اور پاکستان اور ہند کے درمیان کسی معاہدے کے تحت ایسی رسائی کی فراہمی کا پابند نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہندوستانی جیلوں میں قید60 سے زیادہ پاکستانی شہریوں تک رسائی کیلئے متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ہمیشہ انکار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کراچی وبلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے ہندپردباﺅ ڈالے۔

 

شیئر: