Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں زلزلے کے جھٹکے، تیل پیداوار متاثر نہیں ہوئی

زلزلے کے جھٹکے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے بھی محسوس کیے(فائل فوٹو ٹوئٹر)
کویت میں سنیچر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ری ایکٹر سکیل پر ان کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت اطلاعات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ کویت سیسمک  نیٹ ورک نے سنیچر کی صبح 4 بجکر 28 منٹ پر الاحمدی کے جنوب مغرب میں پانچ کلو میٹرکی گہرائی میں زلزلے کے جھڈکے ریکارڈ کیے ہیں، اس کی شدت 5.0 تھی‘۔
زلزلے کے جھٹکے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے بھی محسوس کیے، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے، زلزلے سے گھروں میں موجود سامان ہلنے لگا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
کویت آئل کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ’زلزلے کے جھٹکے سے تنصیبات اور تیل اور گیس کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی ہے‘۔
بیان کے مطابق ’احتیاطی اقدام کے طور پرخود کار نظام کے تحت تیل تنصیبات پر کام مختصر وقت کے لیے رک گیا‘۔
یاد رہے کہ تیل تنصیبات پر ایسے سنسر نصب ہیں جو کسی قدرتی آفت کے آنے پر خود کار طریقے سے کام کرتے ہیں۔

شیئر: