Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں اپریل کے دوران 72 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری

فیکٹریوں نے تین ہزار 968 افراد کو روزگار فراہم کیا ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ اپریل 2022 کے دوران مملکت میں 72 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے گئےہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت صنعت ومعدنیات نے بیان میں کہا کہ 59 فیکٹریوں نے اپریل میں پیداوار شروع کی ہے۔ ان کی کل سرمایہ کاری 838 ملین ریال ہے۔ اس عرصے کے دوران فیکٹریوں نے تین ہزار 968 افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔
صنعتی و معدنیاتی معلومات کے قومی مرکز نے رپورٹ میں بتایا کہ اپریل 2022 تک مملکت بھر میں تیار اور زیر تعمیر فیکٹریوں کی تعداد دس ہزار561 تک پہنچ گئی ہے، ان میں دو ہزار سے زیادہ معدنیات کی فیکٹریاں ہیں۔
دوسرے نمبر پر ربڑ اور پلاسٹک بنانے والی فیکٹریاں ہیں۔ ان کی تعداد ایک ہزار341 ہے۔ فوڈ فیکٹریوں کی تعداد ایک ہزار252 ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھوٹے سائز کی فیکٹریاں گزشتہ ماہ جاری ہونے والے لائسنسوں میں 83 فیصد ہیں۔  
دوسرے نمبر پر درمیانے سائز کی فیکٹریوں کےلائسنس جاری کیے گئے ان کا تناسب 15 فیصد ہے اور چھوٹے کارخانوں کا تناسب 1.39 فیصد ہے۔
قومی اداروں کا تناسب 79 فیصد ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے جاری کردہ فیکٹریوں کے لائسنسوں کا تناسب 13.89 فیصد ہے۔
علاوہ ازیں سعودی اورغیرملکی مشترکہ سرمائے سے قائم کی جانے والی فیکٹریوں کے لائسنسوں کا تناسب 6.94 فیصد ہے۔ 

شیئر: