Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اور عمانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

علاقائی ایشوز پر تعاون بڑھانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نےعمانی ہم منصب بدرالبوسعیدی سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بیان میں کہا کہ’ انتونی بلنکن نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع اور اسے مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر عمانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے‘۔
فریقین نے ایران اور علاقائی ایشوز پر تعاون بڑھانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’جلد عمانی ہم منصب بدرالبوسعیدی کی واشنگٹن میں میزبانی کے متظر ہیں‘۔

شیئر: