Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد کاز وے پر سفر کرنے والوں کے لیے نئی فیس

کنگ فہد کاز وے کا افتتاح 1986 میں ہوا تھا، مصروف ترین کراسنگ پل ہے (فوٹو: عرب نیوز)
دمام اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد کاز وے پر سفر کرنے والوں کے لیے نئی فیس کا اطلاق بدھ 18 فروری 2026 سے کر دیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ فہد پل انتظامیہ کی جانب سے جاری چارٹ کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے لیے 35 ریال، منی بس 55 ریال، بڑی بس کے لیے 70 ریال اور لوڈنگ ٹرکس کے لیے 7 ریال فی ٹن کے حساب سے فیس مقرر کی گئی ہے۔
 اس سے قبل کنگ فہد کاز وے پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے فیس 25 ریال مقرر تھی۔
پل انتظامیہ کا کہنا تھا مخصوص افراد، طلبا اور یومیہ بنیادوں پر پل استعمال کرنے والوں کے لیے فیس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ کنگ فہد کاز وے کا افتتاح 1986 میں ہوا تھا اور آج وہ مشرق وسطیٰ میں ایک مصروف ترین کراسنگ پل کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 

 

شیئر: