Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک 

تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا ( فوٹو امارات الیوم)
اردن کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ’ اردن کی فضائیہ  کا ایک طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ اس پر موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے‘۔
اردنی خبررساں ادارے ’پٹرا‘ کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ’ حادثہ اتوارکی صبح 9 بجے پیش آیا۔ طیارہ معمول کی ٹریننگ پرواز پر تھا‘۔
’تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ اربد صوبے کے الرمثا مقام پر کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹ بلال مشہور احمد الشوقیین اور بھا محمد مصطفی ابو غنمی موقع پر ہلاک ہوگئے‘۔ 

شیئر: