Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں تجارتی و سیاحتی سرگرمیوں کے لیے شاہراہوں کا جال

منصوبے پر دو ارب ریال سے زیادہ  کی لاگت آئی ہے( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ باحہ ریجن میں تجارتی و اقتصادی و سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شاہراہوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ منصوبے پر دو ارب ریال سے زیادہ  کی لاگت آئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق باحہ ریجن  اپنے منفرد جغرافیے تفریحی مقامات اور گھنے جنگلات سے مالا مال ہے۔ یہاں قدرتی پودے اور درخت بڑی تعداد میں ہیں۔ پہاڑوں کی سر چوٹیاں دعوت دیدار دیتی ہیں۔ یہاں کی عمارتیں تاریخی شکل و صورت کی ہیں۔ 
باحہ میں تقریبا 12 قریے ہیں۔ یہاں موسم گرما میں خصوصا اور دیگر موسموں میں عموما سیاح سیر و سیاحت کے لیے آتے ہیں۔ یہاں کے قدرتی مناظر، معتدل آب و ہوا، بارش کی رم جھم اور تاریخی مقامات میں دلچسپی لی جاتی ہے۔

سعودی حکومت باحہ کو تمام بنیادی سہو لتیں فراہم کررہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی حکومت مملکت کے دیگرعلاقوں کی طرح باحہ کو بھی تمام بنیادی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ اس حوالے سے ضروری بجٹ بروقت فراہم کیا جارہا ہے۔
وزارت نقل و حمل و لاجسٹک خدمات نے بتایا کہ دو ارب ریال سے زیادہ لاگت کی 600 کلو میٹر طویل سڑکیں تیار کی گئی ہیں۔ 2 ہزار کلو میٹرسے زیادہ سڑکوں کی اصلاح و مرمت کرائی گئی ہے۔ سڑکوں کے پانچ نئے منصوبے منظور کیے گئے ہیں ان پر 90 ملین ریال سے زیادہ لاگت آئے گی۔
وزارت نقل و حمل نے متعدد سڑکیں مکمل کرانے کے لیے 444 ملین ریال کا بجٹ منظور کیا ہے۔  
وزارت نقل و حمل باحہ کی متعدد شاہراہوں کو جو نامکمل تھیں انہیں مکمل کرا رہی ہے۔ 69.49 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ 

شیئر: