Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عرب ممالک سے مضبوط تعلقات‘: شہباز شریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ لانچ

ٹوئٹر بائیو میں لکھا گیا ہے کہ یہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل اکاؤنٹ ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لانچ کر دیا گیا ہے۔
پیر کو وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ابوبکر عمر نے ٹویٹ کیا کہ ’عربی زبان میں ٹوئٹر ہینڈل عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر ہینڈل شہباز اے آر پر وزیراعظم کو فولو کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کے نئے اکاؤنٹ کی ٹوئٹر بائیو میں لکھا گیا ہے کہ یہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل اکاؤنٹ ہے۔
نئے اکاؤنٹ پر وزیراعظم کے بیانات اور مصروفیات کو شیئر عربی زبان میں شیئر کیا گیا ہے۔
ایک صارف نے عباس اعوان نے ٹویٹ کیا کہ ’اھلا و سھلا یا رئیس۔‘

 

شیئر: