Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ کے تحت پہلی پرواز اسلام آباد سے عازمین حج کو لے کر سعودی عرب روانہ

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کیا۔(سعودی سفارت خانہ)
اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے باضابطہ پہلی حج پرواز  پی کے 317 پیر کی رات کو 310 عازمین  حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق یہ پاکستان سے یہ روٹ ٹو مکہ کے اقدام کے تحت پہلی پرواز ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم مہمان خصوصی تھے تاہم اچانک مصروفیات بڑھ جانے کے باعث وہ تقریب میں تشریف نہ لاسکے۔ 
تاہم وفاقی وزیر مذہبی امور، سعودی عرب کے سفیر جناب نواف سعيد المالکی، سیکرٹری مذہبی امور دیگر نے تقریب میں شرکت کی اور حجاج کو رخصت کیا۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق یہ پاکستان سے یہ روٹ ٹو مکہ کے اقدام کے تحت پہلی پرواز ہے۔ (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)

سعودی سفیر اور وزیرمذہبی امور نے حجاج کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی تعریف کی۔
بیان کے مطابق وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کیا۔

شیئر: