Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات پر اکسانے والے نشانات کا استعمال جرم

’خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دبئی پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال پر اکسانے والے نشانات اور تصاویر پر مشتمل ملبوسات اور متعلقہ اشیا کا استعمال جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے‘۔
دبئی پولیس میں انسداد منشیات کے ادارے کے سربراہ کرنل عبد اللہ الخیاط نے کہا ہے کہ ’ایسا کوئی بھی لباس یا متعلقہ اشیا جن سوئی، سبز پودے کے پتے، سگریٹ، سیگار یا گولیاں یہ سب منشیات کے فروغ کے لیے استعمال ہونے والے نشانات ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ خلاف ورزی کی نوعیت کے اعتبار سے قید بھی ہوسکتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایسی کوئی بھی چیز جس پر منحرف افکار کی ترویج کا فروغ ہوتا ہے اسی ضمن میں آتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قانون سے بے خبری یا لا علمی سزا سے بچانے کے لیے کافی نہیں۔ ملک میں آنے والے ہر شخص کو قانون کا علم ہونا چاہئے‘۔

شیئر: