Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

یومیہ پیداوار میں 50 ہزار سے ایک لاکھ بیرل تک کا اضافہ ہو جائے گا(فائل فوٹو العربیہ)
سلطنت عمان کے وزیر توانائی نے سنیچر کو تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
نئے ذخائر سے آئندہ دو سے تین سال میں عمان میں تیل کی یومیہ پیداوار میں 50 ہزار سے ایک لاکھ بیرل تک کا اضافہ ہو جائے گا۔
روئٹرز کے مطابق عمان کے وزیر توانائی ومعدنیات محمد بن حمد الرومحی نے تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’عمان میں خام تیل کے ذخائراس وقت 5.2 بیرل اور گیس کے ذخائر240 کھرب مکعب فٹ ہیں‘۔
عمان کی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ’ گزشتہ برس تیل کی اوسط پیداوار971 ہزار بیرل تک پہنچ گئی تھی‘۔
’رواں برس اوسط تیل پیداوار 1.1 ملین بیرل تک پہنچنے کی توقع ہے‘۔

شیئر: