Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی چوتھی ثالثی کانفرنس کا اختتام

کانفرنس میں پچاس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی چوتھی ثالثی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔سعودی دفتر خارجہ نے او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے تعاون سے اس کا اہتمام کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق او آئی سی میں متعین سعودی مندوب ڈاکٹرصالح بن حمد السحیبانی نے کہا کہ کانفرنس میں پچاس ممالک اور او آئی سی کے ماتحت دس تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
 چھ علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں اور او آئی سی میں تیرہ مبصر ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے۔ ان کےعلاوہ افریقہ، میانمار، افغانستان اور جموں و کشمیر کے لیے او آئی سی سیکریٹری جنرل کے ایلچی بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ مملکت اور اس کے باہر کی متعدد جامعات اور سپیشلسٹ ریسرچ سینٹر کی نمائندگی بھی رہی ہے۔ 
ڈاکٹرصالح بن حمد السحیبانی نے کہا کہ مملکت نے اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سےمسلم وزرائے خارجہ کے دو اہم فیصلے نافذ کرائے ہیں۔ افغانستان کے لیے فنڈ کا فیصلہ بھی نافذ کرایا گیا جو اسلام آباد میں اجلاس کے موقع پر کیا گیا تھا۔ 
 شریک وفود نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں سعودی دفتر خارجہ اور او آئی سی کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کانفرنس دنیا کو درپیش نازک حالات میں منعقد کی گئی ہے۔

شیئر: