Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں اندلس روڈ جمعرات کی رات سے بند رہے گا

اندلس روڈ کی بندش کے دوران متبادل راستے استعمال کیے جائیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’جمعرات 9 جون کو رات گیارہ بجے سے اندلس روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ یہ کام جدہ میونسپلٹی کے تعاون سےکیا جائے گا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹرپر بیان میں جدہ کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ ’وہ اندلس روڈ بند ہونے پر ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں۔ اندلس روڈ المعادی سٹریٹ کے قریب سروس ٹریک سمیت مکمل طور پر بند کیا جائے گا‘۔
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ’جمعہ 10 جون کو سہ پہر تین بجے اندلس روڈ ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اندلس روڈ کی بندش کے دوران متبادل راستے استعمال کیے جائیں۔ محکمے نے متبادل راستوں کا میپ جاری کیا ہے‘۔

شیئر: