Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کے لیے منبر کی منتقلی 15 منٹ میں

جمعے کے لیے دو منبر تیار ہوتے ہیں۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ ویب سائٹ)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت تکنیکی امور کا ادارہ خطبہ جمعہ کے لیے منبر کی منتقلی کا کام انجام دیتا ہے۔ منبر کو خانہ کعبہ کے سامنے صحن حرم میں لانے کی کارروائی میں 15 منٹ لگتے ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق خطیب حرم کے لیے مختص منبر کی ہر جمعے کو صفائی بھی کی جاتی ہے اور اسے سینیٹائز بھی کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر مسجد الحرام کو معطر کرنے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ 

منبر کی منتقلی کا کام سعودی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ ویب سائٹ)

سیکریٹری سربراہ انتظامیہ حرمین شریفین محمد الجابری نے بتایا کہ منبر کی منتقلی کا کام سعودی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ یہ تربیت یافتہ ہیں اور انہیں باقاعدہ اس کی پریکٹس کرائی گئی ہے۔ سعودی عملہ نئے قالین کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام انجام دیتا ہے۔ نمازیوں کے لیے قالین بچھانے اور بچھوانے کا کام انجام دیتا ہے۔ 
انہوں نےکہا کہ ہمارا ادارہ جمعے کے لیے دو منبر تیا رکرتا ہے ان میں سے ایک خوبصورت لکڑی کا بنا ہوا ہے اس کی چار سیڑھیاں ہیں اور نشست کی جگہ ہے۔ یہ 420 سینٹی میٹر اونچا ہے یہ 157 سینٹی میٹر چوڑا اور  154 سینٹی میٹر گہرا ہے۔ دوسرا سنگ مرمرکا منبر ہے جو یوگوسلاویہ والے سنگ مرمر سے تیار کردہ ہے۔ اسے 24 الیکٹرک بیٹریوں کی مدد سے ریموٹ کے ذریعے چلایاجاتا ہے۔ اس میں امام کے لیے  سپیشل ایئرکنڈیشن بھی نصب ہے۔ 
محمد الجابری نے بتایا کہ خطیب حرم کے لیے منبر کے انتظامات حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: