Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بینڈٹ کِنگ‘، مشہور ڈاکو ملکھان سنگھ کی اہلیہ سرپنچ منتخب

ملکھان سنگھ اور گروہ نے جب 1982 میں ہتھیار ڈالے تو ان کے خلاف 94 مقدمات درج تھے (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا کے شہر بھوپال میں مشہور سابق ڈاکو ملکھان سنگھ کی اہلیہ مدھیہ پردیش کے گاؤں سنگیائے کی سرپنچ منتخب ہو گئی ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اگرچہ مدھیہ پردیش میں پنچایت کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ 25 جون سے شروع ہو رہا ہے تاہم ملکھان سنگھ کی اہلیہ للیتا راجپوت بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملکھان سنگھ بھوپال کے علاقے چمبل میں بطور ڈکیت سرگرم رہے ہیں اور ان کو ’بینڈٹ کنگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ملکھان سنگھ اپنی مخصوص بڑی اور کُنڈا نما مونچھوں کی وجہ سے کافی مشہور رہے ہیں۔
ملکھان سنگھ کا تعلق بھند سے ہے تاہم اب وہ سنگیائے میں رہتے ہیں۔
انہوں نے اپنی گینگ سمیت 1982 میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی ارجن سنگھ کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے۔
اس وقت ان کے خلاف 94 مقدمات درج تھے جن میں 18 ڈکیتیوں، 28 اغوا اور 17 قتل کے تھے۔
للیتا راجپوت ملکھان سنگھ کی دوسری بیوی ہیں انہوں نے منتخب ہونے پر گاؤں کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا مقصد گاؤں کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا۔

ملکان سنگھ اور ان کے گروہ نے 1982 میں ہتھیار ڈالے تھے (فوٹو: ہنری کلبز)

مدھیہ پردیش میں پنچایت کی تقریباً چار لاکھ نشستوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان کا پہلا مرحلہ 25 جون سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ بالترتیب یکم اور 18 جولائی کو ہو گا۔
انتخابات کے بعد مختلف اضلاع کے پنچایت ممبرز کی نشستوں کے امیدواروں کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی آٹھ، گیارہ، 14 اور 15 جولائی کو ہو گی۔

شیئر: