Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد... پاکستان میں منگل کو علی الصباح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور مانسہرہ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ گہرائی 180 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔راولپنڈی،اسلام آباد میں لوگ نیند سے بیدار ہوگئے اورخوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

شیئر: