Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈراؤنی آوازیں اور بھوت کا سایہ، یہ گلابو رانی کون ہے؟ 

فلم ’گلابو رانی‘ جولائی کی مہینے میں ریلیز کی جائے گی (فوٹو: فلم گلابو رانی پوسٹر)
حال ہی میں تین پاکستانی فلموں کا عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بظاہر پاکستانی فلم انڈسٹری اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے۔
اسی سلسلے میں بدھ کے روز اداکار مختار ہارون نے اپنی نئی ہارر شارٹ فلم ’گلابو رانی‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا ہے۔
ٹریلر میں تین لڑکوں کو ایک پرانی یونیورسٹی کے کمرے میں بیٹھا دکھایا گیا ہے جو خوف اور وحشت میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
فلم کے کردار ایک دوسرے کو ڈراؤنی آوازیں نکال کر ڈراتے ہیں اور تینوں پر بھوت کا سایہ نظر آتا ہے۔
فلم میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان اور نتاشا اعجاز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار مختار ہارون ہیں۔
فلم کے پوسٹر میں صرف ایک کردار دکھایا گیا ہے جو خوف ناک انداز میں کرسی پر بیٹھا ہے۔
گلابو رانی فلم کے ٹریلر کو مداح یوٹیوب پر سراہ رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’رونگٹھے کھڑے ہوگئے۔ یہ ٹریلر ہالی ووڈ کی فلم جیسا ہے۔ مختار عثمان چھا گئے ہیں۔‘
باسط نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے کہتے ہیں کوالٹی کی پروڈکشن۔ ٹیم کے لیے نیک تمنائیں۔‘
عبداللہ شاہد نامی صارف نے کہا کہ ’فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ کہانی دلچسپ لگ رہی ہے۔ اصلی ہارر فلم آخر کار پاکستان میں۔‘
واضح رہے کہ فلم ’گلابو رانی‘ جولائی کی مہینے میں ریلیز کی جائے گی۔

شیئر: