Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی مراکشی ہم منصب سے ملاقات

مملکت اور مراکش کے تاریخی تعلقات گہرے ہیں (فوٹو، ایس پی اے) 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اعلی بین الاقوامی مثال پیش کرنے کے لیے مراکش کے ساتھ مشترکہ اقدامات کو نئے رنگ میں  پیش کرنے کے  لیے کوشاں ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے رباط میں اپنے مراکشی ہم منصب کے  ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں  ملک ایک دوسرے کے ساتھ پوری طرح سے متفق ہیں۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے  کہا کہ  مراکش کے ساتھ بڑے اقتصادی مواقع ہیں۔ انہیں بنیاد بنا کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ مملکت اور مراکش کے تاریخی تعلقات گہرے ہیں۔ 
مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے کہا کہ  ان کا ملک ریاض میں ایکسپو 2030  کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کا حامی ہے۔  
بوریطہ نے توجہ دلائی کہ مملکت اور مراکش بین الاقوامی مسائل میں بھرپور حصہ لیتے ہیں اور دونوں اس حوالے  سے اپنا اعتبار بنائے  ہوئے ہیں۔ دونوں مسلسل مشاورت اور یکجہتی پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ 
مراکشی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک امن و استحکام کے تحفظ کے ضامن تمام اقدامات میں مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔ مراکش مملکت کے امن و امان کے ساتھ مکمل یکجہتی کی پالیسی پر قائم ہے۔ 
بوریطہ نے توجہ دلائی کہ سعودی مراکشی تعلقات بے نظیر ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی بنیاد پر قائم ہیں۔ مملکت کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا موضوع بھی اس موقع پر زیر بحث آیا۔ 
مراکشی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا موقع ثابت ہوا۔ دونوں ملک گرین اور ڈیجیٹل اکانومی کے شعبوں میں مفاہمتی معاہدوں کی تیاری کررہے ہیں۔ 
 

شیئر: