Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کے پہلے قافلے کی آمد

پہلے قافلے میں 1519 عازمین شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سوڈان سے سمندر کے راستے عازمین حج کا پہلا کاررواں جمعرات کو جدہ اسلامی  بندرگاہ پہنچ گیا۔ 1519 سوڈانی عازمین کے قافلے کا مقامی حکام نے پرجوش استقبال کیا۔ 
السعودیہ چینل کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ عازمین حج سمندر کے راستے پہنچ چکے ہیں۔ اس سال جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے مملکت آنے والے سمندری عازمین کا پہلا کاررواں سوڈان سے آیا ہے۔ 

جدہ کی بندرگاہ پرعازمین کے استقبال کےلیے 5 ہال مخصوص کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

یاد رہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ نے سمندر کے راستے آنے والے عازمین حج کے استقبال کے لیے 5 ہال تیار کیے ہیں۔ ان کا کل رقبہ  17 ہزار مربع میٹر ہے۔ یہاں عازمین حج کی امیگریشن، صحت اور کسٹم کارروائی نمٹانے کے لیے افرادی قوت اور جدید ترین مشینیں مہیا کی گئی ہیں۔ 
جدہ اسلامی بندرگاہ پر سوڈان سے آنے والے عازمین حج کے شاندار استقبال کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

شیئر: