Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے خوراک و طبی امداد

یہ طبی امداد امارات کی جانب سے 5 ملین ڈالر کے عطیہ کے اعلان کا حصہ ہے۔ فوٹو گیٹی امیج
متحدہ عرب امارات نے یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 27 ٹن خوراک اور طبی سامان کے ساتھ  ایک طیارہ پولینڈ بھیجا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق امارات کی سرکاری نیوزایجنسی وام نے گذشتہ روز جمعہ کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے تحت یوکرینی پناہ گزینوں کے لیےمسلسل تعاون اور امداد کا حصہ ہے۔

یوکرینی پناہ گزینوں کو امدادی سامان کے چھ طیارے بھیجے گئے ہیں۔ فوٹو گلف نیوز

یوکرین میں امارات کے سفیر سلیم احمد الکعبی نے اس موقع پر بتایا ہے کہ  یوکرین کے پناہ گزینوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف اور ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  متحدہ عرب امارات انسانی ہمدردی کے تحت  دنیا بھر میں مصائب کے خاتمے میں مدد  اور تعاون میں پیش پیش رہتا ہے اور یہ امداد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

امارات کی امداد میں 156 ٹن خوراک کے علاوہ ایمبولینسیں شامل ہیں۔ فوٹو گیٹی امیج

متحدہ عرب امارات نے یوکرین کے پڑوسی ممالک پولینڈ اور مالڈووا میں موجود یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی سامان کے چھ طیارے بھیجے ہیں۔
فروری میں یوکرینی تنازع شروع ہونے کے بعد سےاقوام متحدہ کی اپیل کے فوری جواب میں امارات نے 5 ملین ڈالر کے عطیہ  کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بھیجے جانے والے اس امدادی سامان میں156 ٹن خوراک کے علاوہ  طبی امداد کے لیے ضروری سامان اور ایمبولینسیں شامل ہیں۔

شیئر: