Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان

’حج موسم ختم ہونے کے بعد 20 ذو الحجہ کو اجازت ناموں کا اجرا بحال ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ جمعرات 23 جون ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عازمین حج کی سہولت اور آسانی کے لیے عمرہ اجازت ناموں کا اجرا روک دیا جائے گا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت ناموں کا اجرا مذکورہ تاریخ تک جاری رہے گا‘۔
’بعد ازاں حج موسم ختم ہونے کے بعد 20 ذو الحجہ کو اجازت ناموں کا اجرا بحال ہوگا‘۔
 

شیئر: