Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم کی سوئنگ، ’کچھ چیزیں ویسی ہی رہیں گی‘

ویل بینگ آف ویمن نامی ایک تنظیم کے تعاون سے یہ سیلبریٹی چیرٹی میچ شین وارن کی یاد میں کھیلا گیا(فائل فوٹو: فیسک بک پیج، وسیم اکرم)
وسیم اکرم کا شمار دینا کے چند بڑے بولرز میں ہوتا ہے۔  سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ابھی تک اپنی بولنگ سے بیٹرز کو حیران کر دیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ اتوار کے روز دیکھنے میں آیا جب آنجہانی آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کی یاد میں انگلینڈ میں ہونے والے چیرٹی میچ میں وسیم اکرم نے سابق انگلش کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن کو ان سوئنگنگ یارکر سے بولڈ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 56 سالہ وسیم اکرم کچھ ہی قدموں کے فاصلے سے گیند پھینکتے ہیں جو کہ سیدھی وکٹوں میں جا کر لگتی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کی وکٹ لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وسیم اکرم نے دلچسپ انداز میں مائیکل ایتھرٹن پر طنز کیا۔
وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سوری۔ ہم شاید بوڑھے ہوگئے ہیں لیکن کچھ چیزیں ویسی ہی رہیں گی۔‘
اس ٹویٹ کو مائیکل ایتھرٹن نے ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔ میچ میں وسیم اکرم نے وکٹ لینے ساتھ ففٹی بھی سکور کی۔
میچ میں برائن لارا، وسیم اکرم، مائیکل ایتھرٹن، این بیل، انڈریو سٹراؤس اور مونٹی پنیسر بھی شریک تھے جبکہ امپائرنگ کے فرائض عظیم ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لاوئڈ نے انجام دیے۔ 
خیال رہے ویل بینگ آف ویمن نامی ایک تنظیم کے تعاون سے یہ سیلبریٹی چیرٹی میچ شین وارن کی یاد میں کھیلا گیا ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو خواتین اور بچوں کی فلاح بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

شیئر: