Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے ،سناکشی

 ممبئی ...بالی وڈ اداکارہ سناکشی سنہا نے کہا ہے کہ کامیابی اور ناکامی کو یکساں طور پر دیکھتی ہوں اور ان میں سے کسی سے متاثر نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میری فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے تو اس کا ڈھنڈورا پیٹتی ہوں اورنہ بغلیں بجاتی ہوں ٹھیک اسی طرح جب فلم ناکام ہوجاتی ہے تو کونے میں بیٹھ کر غم بھی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ میری پرورش اس طرح سے ہوئی ہے کہ کامیابی اورناکامی دونوں کو یکساں طور سے دیکھوں۔ کسی نے کہا ہے کہ ناکامی کے مقابلے میں کامیابی لوگوں کو زیادہ برباد کرتی ہے۔ لہٰذا غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے نہ کہ اس کے بارے میں سوچنا ۔

 

شیئر: