Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دومۃ الجندل میں ناکارہ چیزیں جمالیاتی مجسموں میں تبدیل

’ناکارہ چیزوں پر تھوڑی سی توجہ دی گئی تو جمالیاتی مجسموں میں تبدیل ہوگئیں‘ (فوٹو: سبق)
الجوف ریجن کی کمشنری دومۃ الجندل میونسپلٹی نے ناکارہ چیزوں کو انتہائی خوبصورت طریقے سے ری سائیکل کرکے انہیں جمالیاتی مجسموں میں تبدیل کردیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان جمالیاتی مجسموں کوشہر کے مختلف پارکوں میں نصب کردیا ہے جن کی موجودگی سے جگہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

دومۃ الجندل میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر سمیحان بن محمد الشمری نے کہا ہے کہ ’ایسی ناکارہ چیزیں جن سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہے جیسے لوہے کے ڈرم، گاڑیوں کے ٹائر، ریڑھیاں یا لکڑی کی مصنوعات، انہیں نئی شکل دے کر قابل استعمال بنا دیا ہے‘۔

’ان ناکارہ چیزوں پر تھوڑی سی توجہ دی گئی تو یہی چیزیں جمالیاتی مجسموں میں تبدیل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر چھوٹے اور بڑے خوش ہوتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’ناکارہ چیزوں کو جمالیاتی مجسموں میں تبدیل کرنا ایک طرف ناقابل استعمال چیزوں کو استعمال میں لانا ہے تو دوسری طرف شہر کو آلودگی سے پاک رکھنا بھی ہے‘۔

 

شیئر: