Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشانت سنگھ کے ایکشن سین

ممبئی .. بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنی آنے والی فلم رابطہ میں زبردست ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے۔ ہدایتکاردنیش ویجن نے کہا ہے کہ سوشانت پہلی مرتبہ اس فلم میں زبردست اور سنسنی خیزایکشن کر رہے ہیں۔ جب سوشانت کو بتایا کہ اس فلم میں ہیروئن کا کردار کریتی سینن ادا کر رہی ہیں۔ایکشن بھی ہوگا تو وہ فوری طور پر تیار ہو گئے۔ انہوں نے اس کی ٹریننگ بنکاک میں لی ہے۔ پہلی مرتبہ انہوں نے ہچکو اسپورٹس سیکھا ہے۔ ویجن نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ میں واٹر سیکونس تھا، جہاں انہیں کافی کم پانی نظر آ رہا تھا۔ ایسے میں سوشانت ایکشن سین فلماتے تو انہیں تکلیف ہو سکتی تھی یہ بے حد خطرناک تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ چلو کرتے ہیں ا۔ س بات کی پروا کئے بغیر کہ انہیں چوٹ لگ سکتی ہے، شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سوشانت نے کم پانی میں ہی شوٹ کیا ،بعد میں وہی منظر بہت دلکش لگا۔ سوشانت جتنی باریکی سے ایکٹنگ کرتے ہیں، ایکشن کرنے میں بھی وہ اتنے ہی ماہر ہیں۔ دنیش نے بتایا کہ ناظرین ان کے ایکشن سین دیکھ کر حیرت زدہ ہوجائیں گے۔ 

 

شیئر: