Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 207.23 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعے کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 207.48 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 207.23 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں جمعے کو سعودی ریال کی قدر 55.29، اماراتی درہم 56.48، کویتی دینار 676.98، عمانی ریال 538.86 اور بحرینی دینار 550.30 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 206.5 اور قیمت فروخت 209.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 55 اور قیمت فروخت 55.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 56.5 اور قیمت فروخت 57.4 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب آج حکومت کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: