Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف ایک مرتبہ پھر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
سنیچر کو ایک ویڈیو خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’وہ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔‘
’آئندہ سنیچر کی شام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کر رہا ہوں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے یہاں لوگوں کو اکٹھا کر رہا ہوں۔ باقی پشاور، لاہور، کراچی، ملتان اور بڑے شہروں کے اندر سب نے وہاں جلسے کرنے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کی وجہ سے  حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈال لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت ٹھیک کرنے کے لیے موجودہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’موجود حکومت نے عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ہے۔‘
جتنی انہوں نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی ہیں یہ ابھی رکیں گے نہیں۔ پہلے کبھی اتنی قیمتیں نہیں بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ ’نیب کی ترامیم کے نام پر یہ ہمارے پاکستان کو ادھر لے گئے ہیں کہ مجھے خوف ہے کہ جو کہتے ہیں نا کہ ناکام ریاست، ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سارے بڑے ڈاکوؤں کو چھوٹ دے دی ہے۔ ’پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں، یہ جو کرنے جا رہے ہیں یہ ملک کی تباہی ہے۔
انہوں نے اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک کے انصاف کا نظام تباہ کر دیا ہے۔
عمران خان کے مطابق ’سپر ٹیکس کی وجہ سے متعدد صنعتوں نے لوگوں کو بے روزگار کرنا شروع کر دیا ہے۔‘
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ان کی حکومت نے نادرا کی مدد سے معلوم کیا تھا کہ پاکستان میں 4 کروڑ 30 لاکھ گھرانے ٹیکس نہیں دیتے۔’
انہوں نے کہا کہ ’وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے تھے۔‘
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی ساری چیزیں دیکھ کر ہم نے معلوم کیا تھا کہ کون کتنا ٹیکس دے سکتا ہے۔

شیئر: