Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی ٹرانسپورٹیشن، ادارے میں سعودی خواتین تعینات

 40 سعودی خواتین کو بس سروس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ہے۔ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی بس سروس میں اس سال خواتین بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ادارہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 40 سعودی خواتین کو بس سروس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر یاسرکردی کا کہنا ہے کہ عازمین کی آمد ورفت کو منظم رکھنے کے لیے بس سروسز کی جانب سے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں۔ 
 ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہرعازم حج کو ان کے مقررہ ہوٹل میں پہنچایا جائے جس کے لیے بس میں سوار ہرعازم حج  کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔ 

 خواتین کی ذمہ داری ادارے کے مرکزی اور بس سٹینڈز کے دفتروں میں ہے۔ (فوٹو: سبق)

بس اسٹینڈز پر حجاج کی آمد ورفت کے حوالے سے مکمل معلومات قبل از وقت پہنچ جاتی ہیں تاکہ دفتر میں موجود اہلکار بسوں کی آمد سے قبل ہی ان کے روٹس متعین کریں اور حجاج کو انتظار نہ کرنا پڑے۔
یاسرکردی کا کہنا تھا بسوں کے روٹس کومتعین کرنے کے بعد بسوں کے ڈرائیورز کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ اس دوران وقت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ 
سعودی خواتین کی ذمہ داری ادارے کے مرکزی اور بس سٹینڈز کے دفتروں میں لگائی گئی ہیں جہاں وہ بس کی آمد پراس میں سوار عازمین کا سسٹم میں اندراج کرتی ہیں جس کے بعد بس کو حجاج کی رہائش پر پہنچانے کے لیے مقررہ روٹ الاٹ کیا جاتا ہے۔

شیئر: