Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوئن مورگن بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

اوئن مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے سنہ 2019 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان اوئن مورگن بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو ای سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اوئن مورگن نے کہا ہے ’بہت غور و خوض کے بعد میں یہاں فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے آیا ہوں۔‘
اوئن مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے سنہ 2019 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی قیادت میں ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کی رینکنگ میں اول نمبر پر بھی رہی۔
تاہم رواں سال 35 سالہ بیٹر کو پرفامنس اور فٹنس کے مسائل کا سامنا رہا۔
اوئن مورگن کا کہنا تھا ’بلاشبہ اپنے کیریئر کے سب سے پرلطف اور فائدہ مند باب کے بعد یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔‘
’لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب ایسا کرنے کا صحیح وقت ہے، میرے لیے ذاتی طور پر اور انگلینڈ کی دونوں وائٹ بال سائیڈز کے لیے جنہیں میں نے اس مقام تک پہنچایا ہے۔‘

رواں سال اوئن مورگن کو پرفامنس اور فٹنس کے مسائل کا سامنا رہا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

نیدرلینڈز کے ساتھ حالیہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں مورگن صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد انہوں نے خود ہی تیسرا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔
ان کا شمار انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ اوئن مورگن انگلینڈ کی جانب سے 225 ون ڈے اور 115 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔
لیکن دونوں فارمیٹس کے آخری 28 میچوں میں وہ صرف دو ہی نصف سینچریاں بنا پائیں۔ اس کارکردگی نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا۔

شیئر: