Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے مئی میں غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں کمی

تارکین وطن نے 11.3 ارب ریال کی ترسیل زر کی ہے ( فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے  کہا ہے کہ مئی 2022 کے دوران تارکین وطن نے سعودی عرب سے 11.3 ارب ریال کی ترسیل زر کی ہے۔
اس میں سالانہ کی بنیاد پر 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تارکین نے مئی 2021 کے دوران 12.53 ارب ریال کی ترسیل کی تھی۔ اس مرتبہ 1.25 ارب ریال کم بھیجے گئے ہیں۔  
الاقتصادیہ کے مطابق ساما نے بتایا کہ ’دسمبر 2021 کے بعد سے مئی تک ترسیل زر میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور 17.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔‘
ماہانہ کی بنیاد پر بھی ترسیل زر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اپریل میں 13.65 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔ 17.4 فیصد کم رقم بھیجی گئی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں 2.4 ارب ریال کم ارسال کیے گئے۔ 
سال رواں کے شروع سے مئی 2022 تک 63.35 ارب ریال بھیجے جا چکے ہیں۔
2021 کی شروعات سے مئی تک جتنی رقم بھیجی گئی اس کے مقابلے میں اس سال 0.2 فیصد زیادہ ترسیل ہوئی ہے۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 63.22 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔

شیئر: