Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکروسافٹ کاصارفین کو ونڈوز 10،11 پر منتقل ہونے کا مشورہ

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے ونڈوز 8.1 صارفین کو سپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔ (تصویر: یوٹیوب/سکرین شات)
اگر آپ ابھی بھی ونڈوز 8.1 استعمال کر رہے ہیں تو فوراً ونڈوز 10 یا 11 پر منتقل ہوجائیں کیونکہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جنوری 2023 کے بعد اس ونڈوز کی سپورٹ ختم کردی جائے گی۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ونڈوز 8.1 استعمال کر رہے ہیں انہیں جنوری 2023 کے بعد کسی بھی قسم ٹیکنیکل یا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ مہیا نہیں کی جائے گا۔
مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ ’ہم تجویز دیتے ہیں کہ صارفین موجودہ ونڈوز پر منتقل ہوجائیں۔ اگر آپ کی ڈیوائسز موجودہ ونڈوز کی تکنیکی ضروریات پوری نہیں کرسکتا تو ہم تجویز دیتے ہیں کہ اسے تبدیل کرلیں کسی ایسے سسٹم سے جو ونڈوز 11 کو سپورٹ کرتا ہو۔‘
تاہم مائیکرو سافٹ کا مزید کہنا تھا کہ ونڈوز 8.1 کے لیے صرف سپورٹ ختم کی جارہی ہے لیکن ونڈوز کا یہ ورژن کام کرنا بند نہیں کرے گا۔
ٹیکنالوجی پر رپورٹنگ کرنے والے متعدد جریدوں کا دعویٰ ہے کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ بھی صرف 2025 تک جاری رہے گی۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق ونڈوز 10 کا لائسنز اب فری نہیں بلکہ اسے حاصل کرے کے لیے صارفین کو 10 ہزار سے زائد روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

شیئر: