Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر ہو گا

خطبہ انگریزی، فرانسیسی، اردو اور فارسی سمیت دیگر زبانوں میں ہو گا (فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 150 ملین افراد تک پہنچے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے یہ اعلان جمعرات کو انتظامیہ کے اعلٰی عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔ 
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے حج کا خطبہ انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، روسی، چینیِ بنگالی، ترکی، ملاوی، ہندی، سپینی، تامل اور سواحلی زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ 
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ میدان عرفات سے حج کے خطبے کا براہ راست ترجمہ پیش کرنے کا پروگرام اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے امن وسلامتی کی سرزمین سے رواداری اور میانہ روی کا پیغام جائے گا۔ 
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ گزشتہ سال دس زبانوں میں میدان عرفات سے حج کا خطبہ نشر کیا گیا تھا۔ ہمارا ہدف  50 ملین تک رسائی کا تھا تاہم سو ملین افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 

شیئر: