Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی لوک فنکار’غانم الحمادی‘ ٹریفک حادثے میں ہلاک

جوانی میں فن کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرلیا( فائل فوٹو سیدتی)
 کویتی لوک فنکار’غانم الحمادی‘ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ گاڑی کا ٹائرپھٹ جانے سے رونما ہوا ہے۔ 
اخبار 24 نے کویتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ غانم الحمادی 1986 میں پیدا ہوئے۔ جوانی میں فن کی دنیا میں قدم رکھا اور بہت جلد اس میدان میں نمایاں مقام حاصل کرلیا تھا۔ 
غانم الحمادی کویت کی جنوبی کمشنری ’الاحمدی‘ سے اپنے گھرجارہے تھے کہ شاہراہ فہد بن عبدالعزیزپران کی کار کا ٹائرپھٹ گیا جس کے باعث گاڑی نے متعدد قلابازیاں کھائیں اورسڑک کے دوسری جانب الٹ گئی۔ کویتی فنکارموقع پر ہی دم توڑ گئے۔
غانم الحمادی کو کویتی دارالحکومت کے ’الصلیبخات ‘ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ 

شیئر: