Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیاحتی ویزے پر آنے والوں کو حج سیزن میں عمرے کی بھی اجازت نہیں‘

انہیں کسی بھی حالت میں حج کی اجازت نہیں ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ’ جو لوگ سیاحتی ویزے پرسعودی عرب میں ہیں انہیں کسی بھی حالت میں حج کی اجازت نہیں ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت سیاحت نے بیان میں کہا کہ ’سعودی قوانین و ضوابط میں یہ بات واضح ہے کہ سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت نہیں۔ وہ حج سیزن کے دوران عمرہ بھی نہیں کرسکتے۔ وزارت حج و عمرہ حج سیزن کے دوران عمرے پر پابندی لگائے ہوئے ہے‘۔
وزارت سیاحت نے سیاحت کےلیے وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں سےکہا ہے کہ ’وہ اپنے اس اقرار نامے کی پابندی کریں جو انہوں نے سیاحتی وزٹ ویزا کے اجرا کے وقت دیا ہے‘۔
سیاحتی ویزے کے اجرا سے قبل یہ اقرار لیا جاتا ہے کہ ویزا ہولڈر سعودی قوانین کی پابندی کرے گا اور مملکت کے  کسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ 

شیئر: