Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت دفاع  نے حج خدمات کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچا دیے 

منی، مزدلفہ اور عرفات میں ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت دفاع کے ماتحت صحت خدمات کے ادارے نے مکہ مکرمہ اور منی، مزدلفہ و عرفات (مشاعر مقدسہ) میں عازمین حج کی خدمت کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کرلیں۔ 
اخبار  24 کے مطابق وزارت دفاع نے حجاج کو ہنگامی صحت سہولت فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر مشاعر مقدسہ پہنچا دیے اور وہاں فیلڈ اور پہلے سے موجود ہسپتال نیز امدادی صحت مراکز کو چوکس کردیا ہے۔ 
وزارت دفاع نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں لو سے متاثرین کےعلاج اور موبائل میڈیکل ٹیموں کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ 400 سے زیادہ بستروں کا انتظام کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے مہیا ہوں گے۔
وزارت دفاع نے جدہ اور طائف کے ہسپتالوں میں حجاج کو ہنگامی صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا انتظام کیا ہے۔ یہ چوبیس گھنٹے سروس میں ہوں گے۔  
وزارت دفاع نے مشاعر مقدسہ میں حجاج کی محفوظ آمدورفت کے انتظامات اور قافلوں کی ہیلی کاپٹروں سے نگرانی کے لیے وڈیو بھی شیئر کی ہے۔

شیئر: