Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک کے حاجی 12 اور 13 ذو الحجہ کو طواف وداع کریں گے 

بیرون ملک سے آنے والے حجاج 14 ذوالحجہ کو طواف وداع کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی
وزارت حج و عمرہ نے طواف و داع کا جدول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون ملک کے حجاج 12 اور 13 ذوالحجہ کو طواف وداع کریں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان انجینیئر ہشام سعید نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے حجاج  کے لیے طواف وداع 14 ذوالحجہ کو کریں گے۔‘
ترجمان نے مطابق ’بیرون ملک سے آنے والے حجاج طواف کے بعد مدینہ منورہ جا سکتے ہیں۔‘
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید کا کہنا تھا ’حجاج کی گروپ بندی کا عمل رمی جمرات کے لیے جدید نظام کے ساتھ تکنیکی اور ٹائم ٹیبل کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ رمی کرنے والوں کو گروپ کی شکل میں منظم رکھا جا سکے۔‘
’وزارت حج و عمرہ کے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس پر مختلف قومیتوں اور زبانوں کے حجاج کی طرف سے معلومات کے حصول کے لیے دو لاکھ سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں۔‘
 

شیئر: