Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یمن میں گوشت تقسیم مہم

بے گھر، معذور اور بیمارافراد کو قربانی کا گوشت فراہم کیاگیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن کی المھرہ کمشنری کے بے گھر، معذور اور بیمارافراد کے لیے 100 قربانیاں کی گئی جن کا گوشت 700 افراد میں تقسیم کیا گیا۔

ضرورت مند خاندانوں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے یمنی بھائیوں کے لیے امسال قربانی منصوبے کے تحت ضرورت مندوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا آغاز کیا گیا۔ 
گوشت کی تقسیم کے منصوبے کا مقصد بے گھر اورغریب افراد کو قربانی کا گوشت فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ 

اس گوشت سے 28 ہزار خاندان فائدہ اٹھائیں گے۔  (فوٹو ایس پی اے)

ہرخاندان کو آدھا ذبیحہ فراہم کیا جائے گا ۔ مرتب کی گئی فہرست کے مطابق تقسیم کی مہم سے 4 ہزار خاندانوں کے 28 ہزار افراد مستفیض ہوں گے۔ گوشت کی تقسیم عدن، حضرموت، المھرہ اور مارب کمشنری میں کی جائےگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: