Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی مجرموں کیلئے بنتی ہے ، مشرف

  اسلام آباد... سابق صدر اورآل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھوچکے ۔سپریم کورٹ کے ججوں نے انہیں صادق اور امین قرارنہیں دیا۔جے آئی ٹی جرائم پیشہ ملزمان کے لئے بنائی جاتی ہے۔حیران ہوں کہ مٹھائیاں کس بات پر تقسیم کی جارہی ہیں۔نوازشریف فوراً اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ جمعرات کو پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے بینچ کے5 میں سے 2اعلیٰ ججوں نے کہا ہے کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ۔ دیگر 3 جج بھی ان کے پیش کردہ ثبوتوں سے مطمئن نہیں ۔انہوں نے بھی نواز شریف کو صادق اور امین قرارنہیں دیا۔ مزید برآں جے آئی ٹی کے قیام کا حکم دیدیا گیا۔ جے آئی ٹی مجرم پیشہ ملزمان کے لئے قائم کی جاتی ہے۔حیرت ہے کہ اس صورتحال میں ن لیگ جشن منا رہی ہے۔ یہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ نواز شریف وزارت عظمیٰ کی سیٹ پر بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئےے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ادارے غیر جانبدارانہ تحقیقات کیسے کر سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات سے صاف ظاہر ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ اپنی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میںفیصلہ کریگی کہ وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کےلئے چلائی جانے والی سیاسی جماعتوں کی تحریک کا حصہ بنے یا نہ بنے۔

شیئر: