Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند بہتر بنانے کے لیے ایلون مسک کے مشورے پر تبصرے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک رات کو 6 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین کو بہترین نیند کے لیے ایک آزمودہ مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے پرسکون اور بہترین نیند کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیند بہتر بنانے کے لیے اپنے بیڈ کے سر والے حصے کو 3 یا 5 سینٹی میٹر اونچا کریں اور سونے سے تین گھنٹے قبل کچھ نہ کھائیں۔‘
اس ٹویٹ کے جواب میں مسٹر بِیسٹ نامی ایک یوٹیوبر نے ایلون مسک سے پوچھا کہ ’کیا کوئی مجھے بتانا چاہے گا کہ یہ دو چیزیں مجھے کیسے مدد دیں گی؟‘
جس کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ ’یہ اس لیے اچھا ہے کہ آپ رات کو ہلکی تیزابیت محسوس کر رہے ہوتے ہیں، جو نیند کے معیار پر اثر انداز ہوتی ہے۔‘
سنہ 2021 کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک رات کو 6 گھنٹے کی پرسکون نیند لیتے ہیں۔
ایلون مسک کے مطابق انھوں نے کم سونے کی کوشش کی تھی لیکن اس وجہ سے ان کی کام کرنے کی صلاحیت پر اثر پڑتا ہے۔ 
ایلون مسک کے اس ٹویٹ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کچھ دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایریزونا نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’بہتر نیند کے لیے آپ ارب پتی ہوں، تاکہ آپ کو اپنے بِل ادا کرنے کے لیے محنت نہ کرنی پڑے۔‘ 
کرپٹو ڈاٹ کام نامی ایک ہینڈل نے کہا کہ ’اس کے علاوہ سونے سے پہلے اپنے کرپٹو کے پورٹ فولیو کو بھی نہ چیک کریں۔‘ 

فن وٹ نامی ایک اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’بہتر نیند کے لیے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں نہ خریدیں اور پھر معاہدہ ختم کر دیں۔‘ 
زمزلہ نامی ایک صارف مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالآخر اب میں سو سکتا ہوں، شکریہ ایلون۔

شیئر: